میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا ہم وطن حریف امینڈا اینیسیمووا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ اے ایف پی کے مطابق 31 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولانے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 24 سالہ ہم وطن حریف امینڈا اینیسیمووا کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔امریکی فاتح جیسیکا پیگولا میلبورن پارک میں …
جیسیکا پیگولا پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا ہم وطن حریف امینڈا اینیسیمووا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ اے ایف پی کے مطابق 31 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولانے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 24 سالہ ہم وطن حریف امینڈا اینیسیمووا کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔امریکی فاتح جیسیکا پیگولا میلبورن پارک میں پہلی مرتبہ کسی میگا ایونٹ کے ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں 31 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولااور ان کی ہم وطن حریف 24 سالہ امینڈا اینیسیمووا آمنے سامنے تھیں جس میں جیسیکا پیگولا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 24 سالہ ہم وطن حریف امینڈا اینیسیمووا کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں2-6 اور 6-7(1-7)سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔یہ فتح جیسیکا پیگولا کی ہم وطن کھلاڑیوں کے خلاف شاندار کارکردگی کا تسلسل ہے، جہاں انہوں نے اپنے گزشتہ 15 میں سے 14 میچز جیتے ہیں۔
اس سے قبل وہ تین مرتبہ آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ناکامی کا سامنا کر چکی تھیں۔جیسیکا پیگولا نے اس سے قبل ہم وطن دفاعی چیمپئن امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اب وہ اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کی خواہاں ہیں ۔جیسیکا پیگولا کا سیمی فائنل میں مقابلہ قازقستان کی ایلینا ریبا کینا سے ہوگا۔








