اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر اورجیو نیوز کے سینیئر رپورٹر ارشد وحید چوہدری انتقال کرگئے۔گزشتہ دنوں ارشد وحید چوہدری میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔دوران علاج طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ دارفانی سے کوچ کرگئے۔ارشد وحید چوہدری جیو …
جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر ارشد وحید چوہدری انتقال کرگئے
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر اورجیو نیوز کے سینیئر رپورٹر ارشد وحید چوہدری انتقال کرگئے۔گزشتہ دنوں ارشد وحید چوہدری میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔دوران علاج طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ دارفانی سے کوچ کرگئے۔ارشد وحید چوہدری جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر تھے اور وہ پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے اینکر بھی تھے جبکہ وہ پارلیمنٹ سے عوام کو خبروں کی آگاہی فراہم کرتے تھے۔









