جی بی میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،شیخ آفتاب احمد

مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جی بی کے عوام مسلم لیگ ن کے امیدوارں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناکر صوبے کی ترقی کی بنیاد رکھیں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے جہاں ملک کو بڑے منصوبے دیے جی بی میں بڑے منصوبوں پر کاموں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے …

حضرو 05 جون (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جی بی کے عوام مسلم لیگ ن کے امیدوارں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناکر صوبے کی ترقی کی بنیاد رکھیں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے جہاں ملک کو بڑے منصوبے دیے جی بی میں بڑے منصوبوں پر کاموں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا جی بی میں جو استقبال ہوا ان جلسوں میں عوام نے جس طرح شرکت کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام اب اپنی ترقی کے لیے مسلم لیگ ہوں کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی بڑے منصوبے مکمل ہوئے اس کا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلستان کی ترقی کے لیے مسلم لیگ نون کے قائدین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے پوری قوم جانتی ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت جب بھی اقتدار میں ائی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا ۔