اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) ملکی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر نے سومیانی فائرنگ رینج پر فضاءسے فضاءمیں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرکے کم رفتار سے پرواز کرنے والے مطلوبہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا‘ جے ایف 17تھنڈر نے بیانڈ ویزیول رینج اور انفراریڈمیزائل فائر کر کے کم رفتار سے پرواز کرنے والے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ …
جے ایف 17تھنڈر کا کم رفتار سے پرواز کرنے والے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کرنے کا مظاہرہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) ملکی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر نے سومیانی فائرنگ رینج پر فضاءسے فضاءمیں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرکے کم رفتار سے پرواز کرنے والے مطلوبہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا‘ جے ایف 17تھنڈر نے بیانڈ ویزیول رینج اور انفراریڈمیزائل فائر کر کے کم رفتار سے پرواز کرنے والے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کرنے کا مظاہرہ کیا‘پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ جمعہ کو پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ ہے جب ایک جدید ویپن ٹیسٹ رینج کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا گیا جہاںمختلف قسم کے ملکی ساختہ اور غیر ملکی ہتھیاروںکے معیار کو جانچا جائے گا۔ چین کی معاونت سے تیار کردہ اس جدید رینج میں ایسے آلات نصب کیے گئے ہیں جو جہاز اور جہاز سے فائر کئے گئے میزائل کی پرواز اور زاویے کو جانچنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔یہ مظاہرہ مختلف رفتار سے پرواز کرنے والے اہداف کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں یہ غیر معمولی سنگ میل حاصل کرنے کی طاقت عطا فرمائی۔JF-17 تھنڈر طیاروں سے ان جدید ہتھیاروں کاکامیاب مظاہرہ اس طیارے کی ہمہ جہت صلاحیتوں کا مظہر ہے۔








