حاجیوں کی خدمت کے لیے 100 آپریشنل پلان تیار کیے ہیں،سعودی ٹرانسپورٹ

ریاض۔26مئی (اے پی پی):سعودی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات کے نظام کے سرکاری ترجمان عبدالعزیز العتیبی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے نظام نے حاجیوں کی خدمت کے لیے 100 سے زیادہ مربوط آپریشنل پلان تیار کیے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے حج کے حوالے سے ایک خصوصی پریس بریفنگ میں کہا کہ آپریشنل پلان پر عمل درآمد کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ترجمان نے …

ریاض۔26مئی (اے پی پی):سعودی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات کے نظام کے سرکاری ترجمان عبدالعزیز العتیبی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے نظام نے حاجیوں کی خدمت کے لیے 100 سے زیادہ مربوط آپریشنل پلان تیار کیے ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے حج کے حوالے سے ایک خصوصی پریس بریفنگ میں کہا کہ آپریشنل پلان پر عمل درآمد کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ حج کا سیزن دنیا کے سب سے بڑے لاجسٹک آپریشنز میں سے ایک ہے جس کے لیے غیر معمولی سطح کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاعر مقدسہ کی ٹرین اس سیزن کے دوران 20 لاکھ سے زیادہ حجاج کرام کو منتقل کرے گی جس کا باقاعدہ آغاز سات ذوالحجہ سے ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد فیلڈ انسپکشنز کی ہیں جن کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کی کارکردگی بڑھانے اور قوانین و ہدایات کی پاسداری کو یقینی بنانے کی کوششوں کے تحت 87 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلی راستوں سے لے کر مشاعر مقدسہ تک تمام سڑکوں کے 3500 کلومیٹر سے زیادہ حصے پر جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جامع سروے اور دیکھ بھال کا کام کیا گیا تاکہ حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید خبریں