اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) حافظ آباد کے نواحی علاقے سکھیکی میں موٹروے ایم۔ ٹو پر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہفتہ کی علیٰ الصبح حافظ آباد موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار وین ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے …
حافظ آباد، وین اور ٹریلر میں تصادم،4 افراد جان بحق، 10 زخمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) حافظ آباد کے نواحی علاقے سکھیکی میں موٹروے ایم۔ ٹو پر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہفتہ کی علیٰ الصبح حافظ آباد موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار وین ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیوٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔








