حالتِ جنگ میں ہیں اور خطرات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ، سربراہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم

تہران۔2فروری (اے پی پی):ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اب بھی حالتِ جنگ میں ہے اور وہ خطرات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ ہمیں دفاعی مقاصد کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس ہدف کو …

تہران۔2فروری (اے پی پی):ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اب بھی حالتِ جنگ میں ہے اور وہ خطرات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ ہمیں دفاعی مقاصد کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کافی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی افواج کو مضبوط کیا ہے، خاص طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر فوجی حملے کی دھمکی کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز ’’ یو ایس ایس ابراہام لنکن‘‘ کی قیادت میں بحری بیڑوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

مزید خبریں