اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) حبیب بینک لمیٹڈ نے فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے 51فیصد اکثریتی حصص خرید لئے ہیں ۔ حبیب بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس وقت ملک بھر کے 66اضلاع میں فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کی 150 برانچیں کام کررہی ہیں ۔ ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان علی آلانہ نے کہا ہے کہ فرسٹ مائیکرو فنانس بینک …
حبیب بینک لمیٹڈ نے فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے 51 فیصد حصص خرید لئے
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) حبیب بینک لمیٹڈ نے فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے 51فیصد اکثریتی حصص خرید لئے ہیں ۔ حبیب بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس وقت ملک بھر کے 66اضلاع میں فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کی 150 برانچیں کام کررہی ہیں ۔ ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان علی آلانہ نے کہا ہے کہ فرسٹ مائیکرو فنانس بینک کے اکثریتی حصص خریدنا مالیاتی شعبہ میں بینک کی قائدانہ پالیسیوں کے عزم کا اظہار ہے۔ فرسٹ مائیکرو فنانس بینک میں کی جانیوالی سرمایہ کاری سے حبیب بینک اپنے صارفین کو مائیکرو فنانس کی مزید بہتراور زیادہ سہولیات فراہم کرسکے گا۔









