حبیب بینک لمیٹڈ کو 8.1 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کو8.1 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواہے۔یہاں جاری تفصیلات کے مطابق کیلینڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 5.42 روپے رہی۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص ایک روپے کے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیاہے جس کے بعد کیلینڈر سال …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کو8.1 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواہے۔یہاں جاری تفصیلات کے مطابق کیلینڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 5.42 روپے رہی۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص ایک روپے کے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیاہے جس کے بعد کیلینڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں فی حصص کیش ڈیوڈنڈ دو روپے ہوگئی ہے۔اس عرصہ میں قبل ازٹیکس منافع کا حجم 14.1 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔اس عرصہ میں کریڈٹ ریٹنگ ادارہ جے سی آر۔وی آئی ایس نے بینک کے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں اندرونی ڈیپازٹس میں 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈیپازٹس کاحجم 1.9 ٹریلین روپے ہوگیاہے جبکہ مارکیٹ شئیر میں 14.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔اسی طرح ایچ بی ایل کے حسابات جاریہ کے کھاتوں میں 36.3 فیصد کا متاثرکن اضافہ ہوا۔