اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) حج پالیسی 2017ءکے مجوزہ مسودہ میں حج انتظامات کو گذشتہ سالوں کے تجربات کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے حج پیکیج میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی حج پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت …
حج پالیسی 2017ء گذشتہ سالوں کے تجربات کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے حج پیکیج میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) حج پالیسی 2017ءکے مجوزہ مسودہ میں حج انتظامات کو گذشتہ سالوں کے تجربات کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے حج پیکیج میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی حج پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات کراچی، کوئٹہ سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور ملک کے باقی حصوں سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت 60 فیصد اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 40 فیصد عازمین حجاز مقدس بھجوانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔








