اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزارت مذہبی امور حج 2019ءکے لئے پروازوں کا شیڈول 20جون کے بعد جاری کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2019ءکی سرکاری سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کے بعد کامیاب درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 14جون تک اپنے قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک تصدیق کراکر رسید اور پاسپورٹ اپنے متعلقہ بینک میں جمع کرائیں اور جن …
حج 2019ءکے لئے پروازوں کا شیڈول 20 جون کے بعد جاری ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزارت مذہبی امور حج 2019ءکے لئے پروازوں کا شیڈول 20جون کے بعد جاری کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2019ءکی سرکاری سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کے بعد کامیاب درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 14جون تک اپنے قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک تصدیق کراکر رسید اور پاسپورٹ اپنے متعلقہ بینک میں جمع کرائیں اور جن لوگوں نے اپنی رقوم بینکوں سے واپس لے لیں ہیں وہ بھی رقوم واپس بینکوں میں جمع کرائیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوسری قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد حج فلائٹ شیڈول جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت دولاکھ پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔








