حریت رہنما سید علی گیلانی کا شہدائے بیجبہاڑہ کو خراج عقیدت پیش کشمیریوں کے قتل عام کے تمام واقعات کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شہدائے بیجبہاڑہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ زندہ قومیں اپنے سرفروشوں کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کرتی ہیں، جو ان کے شاندار مستقبل کےلئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سانحہ بیجبہاڑہ اورنہتے کشمیریوںکے قتل عام کے …

سرینگر ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شہدائے بیجبہاڑہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ زندہ قومیں اپنے سرفروشوں کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کرتی ہیں، جو ان کے شاندار مستقبل کےلئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سانحہ بیجبہاڑہ اورنہتے کشمیریوںکے قتل عام کے دیگر تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور جنگی جرائم میں ملوث ہے ۔انہوںنے کہاکہ جب تک ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہے خطے میں معصوم انسانی زندگیوں کا اتلاف جاری رہے گا اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply