حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مظاہرے سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مظاہرے کی قیادت کی۔ مظاہرہ سینٹورس مال روڈ سے شروع ہوا اور ڈی چوک پر اختتام پذیر ہو گیا۔ مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر فرید الرحمن جبکہ محمد اویس ملک، شوکت علی اعوان، راشد ہمایوں اور …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مظاہرے کی قیادت کی۔ مظاہرہ سینٹورس مال روڈ سے شروع ہوا اور ڈی چوک پر اختتام پذیر ہو گیا۔ مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر فرید الرحمن جبکہ محمد اویس ملک، شوکت علی اعوان، راشد ہمایوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی اور انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مکمل طور پر زندگی مفلوج ہے اور لوگ خوراک اور ادویات سمیت دیگر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور اس نے جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ آزادی کشمیر ایک طویل اور کٹھن سفر ہے۔ اپنے شوہر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ تاحال ڈیڈ سیل میں بند ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’کشمیر میں قتل عام بند کرو، اقوام متحدہ اور او آئی سی جاگ جاﺅ اور کشمیر میں قتل عام بند کراﺅ‘، کے نعرے درج تھے۔ دیگر مقررین نے بھی مظاہرے سے خطاب کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو کشمیریوں پر تشدد سے روکے۔

مزید خبریں