حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں اضافہ

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے چارماہ میں اشیا کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر2فیصد جبکہ خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر16فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے پیرکویہاں جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 733ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے چارماہ میں اشیا کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر2فیصد جبکہ خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر16فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے پیرکویہاں جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 733ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 256فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ206ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 112ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں83ملین ڈالرفاضل اورگزشتہ سال اکتوبرمیں296ملین ڈالرفاضل تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں اشیا کی برآمدات کاحجم 10.630ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.624ارب ڈالرکے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے،اکتوبرمیں شیا کی برآمدات کاحجم2.745ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 2.0609ارب ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 3.004ارب ڈالرتھا، مالی سال کے پہلے چارماہ میں اشیاءکی درآمدات کاحجم 20.721ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 18.901ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے،اکتوبرمیں اشیاکی درآمدات کاحجم 5.272ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 5.034ارب ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 4.646ارب ڈالرتھا،

اشیاءکاتجارتی خسارہ مالی سال کے پہلے 4ماہ میں 10.091ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.477ارب ڈالرکے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ ہے،اکتوبرمیں اشیا کے شعبہ کاتجارتی خسارہ 2.527ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 2.425ارب ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 1.642ارب ڈالرتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں خدمات کی برآمدات کاحجم 3.034ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.617ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے،

اکتوبرمیں خدمات کی برآمدات کاحجم 826ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 807ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 702ملین ڈالرتھا،مالی سال کے پہلے چارماہ میں خدمات شعبہ کی درآمدات کاحجم 4.198ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.747ارب ڈالرکے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے،اکتوبرمیں خدمات شعبہ کی درآمدات کاحجم 1.052ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوستمبرمیں 1.012ارب ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 932ملین ڈالرتھا،مالی سال کے پہلے چارماہ میں خدمات شعبہ کاتجارتی خسارہ 1.164ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.130ارب ڈالرکے مقابلہ میں 3فیصدزیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں بنیادی خسارہ(پرائمری بیلنس) 3.090ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.087مقابلہ میں معمولی زیادہ ہے۔