حسن علی کی تباہ کن باﺅلنگ اور امام الحق کی شاندار سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) حسن علی کی تباہ کن باﺅلنگ اور امام الحق کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.2 اوورز میں 208 رنز بنا کر آﺅٹ ہو …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) حسن علی کی تباہ کن باﺅلنگ اور امام الحق کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.2 اوورز میں 208 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کپتان اپل تھرنگا کے سوا آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی گرین شرٹس کے باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، تھرنگا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن علی نے برق رفتار باﺅلنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کر دیا، انہوں نے 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف42.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فخر زمان اور امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 78 رنز کا پر اعتماد اور جاندار آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، اس کے بعد امام الحق نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ امام الحق 100 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ امام الحق کو عمدہ بلے بازیکا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Leave a Reply