ڈھاکا۔6مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش کے فاسٹ بولرز حسن محمود اور تنظیم حسن ثاقب انجری کے باعث پاکستان کے خلاف آئندہ تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق حسن محمود دائیں ہاتھ کی ٹینس ایلبو کی تکلیف میں مبتلا ہیں جبکہ تنظیم حسن ثاقب کمر کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش …
حسن محمود اور تنظیم حسن انجری کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر

مزید خبریں
ڈھاکا۔6مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش کے فاسٹ بولرز حسن محمود اور تنظیم حسن ثاقب انجری کے باعث پاکستان کے خلاف آئندہ تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق حسن محمود دائیں ہاتھ کی ٹینس ایلبو کی تکلیف میں مبتلا ہیں جبکہ تنظیم حسن ثاقب کمر کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پندرہ رکنی سکواڈ کی قیادت مہدی حسن مرزا کریں گے۔ ٹیم میں عفیف حسین کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے جبکہ مہیدالاسلام بھویان کو مڈل آرڈر میں برقرار رکھا گیا ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی آخری ایک روزہ سیریز کے سکواڈ میں شامل قاضی نورالحسن سوہان، ذاکر علی اور شمیم حسین کو اس بار ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔
چیئرمین سلیکشن کمیٹی غازی اشرف حسین نے ٹیم میں تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر میں کئی کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا لیکن بعض کھلاڑی اپنی جگہ مضبوط بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، اسی لیے عفیف حسین کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق عفیف حسین تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور اس وقت اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہیدالاسلام بھویان کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے اور یہ ان کے لیے اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا اچھا موقع ہے۔لٹن کمار داس کی حالیہ فارم سے متعلق سوال پر غازی اشرف حسین نے کہا کہ وہ کوچز کے ساتھ اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد اس فارمیٹ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے میچز بالترتیب 11، 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔بنگلہ دیش سکواڈ میں مہدی حسن مرزا (کپتان)، سومیا سرکار، سیف حسن، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، لٹن کمار داس، عفیف حسین، مہید الاسلام بھویان، رشاد حسین، تنویر اسلام، مصطفیٰ رحمان، تسکین احمد، شرف الاسلام اور ناہید رانا شامل ہیں۔








