حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کا دن پارلیمانی تاریخ کا ایک بڑا دن تھا، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کا دن پارلیمانی تاریخ کا ایک بڑا دن تھا، آئینی ترمیم کی منظوری بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے راہ ہموار کرے گی، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کا دن پارلیمانی تاریخ …

حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کا دن پارلیمانی تاریخ کا ایک بڑا دن تھا، آئینی ترمیم کی منظوری بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے راہ ہموار کرے گی، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کا دن پارلیمانی تاریخ کا ایک بڑا دن تھا جس میں ایوان بالا سے حلقہ بندی بل کو آئینی ترمیم کے ذریعے پاس کرایا گیا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس آئینی ترمیم کی منظوری بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے سینٹ سے اس بل کی منظوری کے سلسلے میں پارلیمانی جماعتوں کے کردار کو بھی سراہا۔ سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی ایوان بالا کو بریفنگ سے ایک نئی روایت قائم کی گئی ہے جس سے ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ایوان بالا کے معاملات کو خوش اسلوبی اور لگن سے چلانے پر چیئرمین سینٹ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رویہ غیر جانبدارانہ ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ اراکین بھی اپنا کام عزم سے کر رہے ہیں اور فاٹا سمیت عدلیہ اور انتخابی اصلاحات پر بھی کافی کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave a Reply