مقبوضہ بیت المقدس ۔11اکتوبر (اے پی پی):فلسطین تحریک مزاحمت حماس کی کارروائیوں میں اب تک 1,200 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سابق فوجی ترجمان جوناتھن کونریکس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی وڈیو میں کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے نتیجے میں1,200 اسرائیلی ہلاک اور 1,200 سے زیادہ …
حماس کی کارروائیوں میں 1,200 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، سابق فوجی ترجمان

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس ۔11اکتوبر (اے پی پی):فلسطین تحریک مزاحمت حماس کی کارروائیوں میں اب تک 1,200 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں ۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سابق فوجی ترجمان جوناتھن کونریکس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی وڈیو میں کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے نتیجے میں1,200 اسرائیلی ہلاک اور 1,200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ حماس نے اپنے حملے کو مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کا جواب قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ کر لیا ہےا ور مغربی کنارے میں جھڑپیں جاری ہیں اور لبنان کے ساتھ سرحد پر توپ خانے سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے ۔








