حمزہ شہباز شریف کا ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار

"سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد، سینئر مسلم لیگی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔”

لاہور۔1اگست (اے پی پی):سابق وزیراعلی پنجاب ومسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد، سینئر مسلم لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی، مخلص اور باوفا رہنما تھے جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی عوامی خدمت اور جماعت کی مضبوطی کے لیے وقف کئے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی شاندار عوامی اور جماعتی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک محمد اقبال چنڑ کی وفات سے مسلم لیگ (ن) ایک دیرینہ اور مخلص ساتھی سے محروم ہوگئی ہے، جن کی خدمات پارٹی کارکنوں اور قیادت کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ چنڑ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک اور پوری ہمدردی کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔حمزہ شہباز شریف نے مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کی مغفرت اور سوگوار ان خاندان کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔