"چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے ضلع مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے جامع ایمرجنسی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔”
مری اور کوٹلی ستیاں میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پرریسکیو 1122 کےایمرجنسی انتظامات مکمل

مزید خبریں
راولپنڈی۔1اگست (اے پی پی):چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے ضلع مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے جامع ایمرجنسی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق عزاداروں، جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کو بروقت طبی امداد اور فوری ریسکیو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ریسکیو پوسٹیں، میڈیکل کیمپس اور ایمرجنسی رسپانس یونٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ موٹر بائیک ریسکیو سروس، ایمبولینس، فائر اینڈ ریسکیو سروس اور دیگر ایمرجنسی گاڑیاں حساس اور اہم مقامات پر تعینات رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید کی نگرانی میں تمام انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ خصوصی نفری بھی اہم مقامات پر تعینات رہے گی۔ ریسکیو 1122 کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا اور ضلع بھر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے گا۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں یا قریبی ریسکیو پوسٹ کو اطلاع دیں۔







