وزیراعلی پنجاب کاشمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔”

لاہور۔1اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

وزیراعلی نے آپریشن کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پانے والے پاک فوج کے میجر حافظ احسان الہی شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے پر اظہار تشکر کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت و بروقت کارروائی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ ارضِ پاک سے دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے میجر حافظ احسان الہی کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔