حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے ایک اور متفرق درخواست دائر کردی

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) سپریم کورٹ میںتحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے دائر مقدمہ کے درخواست گزارحنیف عباسی نے ایک اور متفرق درخواست دائر کردی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سے نیازی سروسز لمیٹڈ کی بنک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کی جائیں کیونکہ مقدمے کی سماعت کے دوران عمران …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) سپریم کورٹ میںتحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے دائر مقدمہ کے درخواست گزارحنیف عباسی نے ایک اور متفرق درخواست دائر کردی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سے نیازی سروسز لمیٹڈ کی بنک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کی جائیں کیونکہ مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان ضروری دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے، چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ نے بھی آڈٹ کرکے ان کو کلیں چٹ نہیں دی۔کیونکہ چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ نے ہی پی ٹی آئی کے بنک اکاﺅنٹس کی تفصیلات پر اعتراض اٹھائے ہیں۔پی ٹی آئی کو امریکا میں 114 گھوسٹ ڈونرز۔ 80 کارپوریشنز نے فنڈز دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کو 23 انڈین کمپنیوں سمیت 21 غیرملکیوں نے بھی فنڈز دیئے۔درخواست کے مطابق ایل ایل سی ٹیکساس کو 10 گھوسٹ اور 195 کارپوریشنز نے فنڈز دیئے۔ان میں 18 بھارتی21 فارنرسمیت دیگر شامل ہیںعدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کے دوست راشد علی خان کے بنک اکاﺅنٹ کا ریکارڈ طلب کیا جائے اور عدالت عمران خان کو ہدایت کرے کہ نیازی سروسز کی مالی سال 2015 کی فنانشل سٹیٹمنٹ جمع کرائی جائے۔

Leave a Reply