اقوام متحدہ ۔ 12ستمبر (اے پی پی) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ نے سلامتی کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت یمن میں امن کوششوں اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں تعاون کررہے ہیں مگر حوثی باغیوں کی طرف سے اس حوالے سے خاطر خواہ نتائج نہیں مل ر ہے۔عرب خبرساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا …
حوثیوں کی وجہ سے یمن کے سیاسی امن عمل میں مشکلات درپیش ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ ۔ 12ستمبر (اے پی پی) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ نے سلامتی کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت یمن میں امن کوششوں اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں تعاون کررہے ہیں مگر حوثی باغیوں کی طرف سے اس حوالے سے خاطر خواہ نتائج نہیں مل ر ہے۔عرب خبرساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ حوثیوں کی عدم دلچسپی اور غیر حاضری کے باوجود یمن میں امن مشن جاری رکھا جائے گا۔گریویتھ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی پیش کی۔









