حکومت اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد اب اعلٰی اقتصادی نمو پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

حکومت اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد اب اعلٰی اقتصادی نمو پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے،لوڈ شیڈنگ کو محدود کر دیا گیا، حکومت نے پیداواری استعداد بڑھانے کے منصوبے شروع کئے ہیں، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بنک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے ساتھ پن بجلی، گورننس اور پالیسی کے شعبوں میں معاونت کے لئے 72 کروڑ ڈالر کی لاگت کے مختلف …

حکومت اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد اب اعلٰی اقتصادی نمو پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے،لوڈ شیڈنگ کو محدود کر دیا گیا، حکومت نے پیداواری استعداد بڑھانے کے منصوبے شروع کئے ہیں، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بنک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے ساتھ پن بجلی، گورننس اور پالیسی کے شعبوں میں معاونت کے لئے 72 کروڑ ڈالر کی لاگت کے مختلف معاہدے طے پا گئے۔ معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب جمعرات کو اسلام آباد میں ہوئی۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ قرضوں اور گرانٹس کے ان معاہدوں پر حکومت پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ، عالمی بنک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھوایلانگوان اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی جانب سے پروکیورمنٹ ایڈوائزر آین نائٹ انگیل نے دستخط کئے۔ واپڈا، این ٹی ڈی سی، حکومت بلوچستان اور فاٹا سیکرٹریٹ کے نمائندوں نے بھی پراجیکٹ ایگریمنٹس پر دستخط کئے۔

Leave a Reply