حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی, اپوزیشن ایوان میں جتنا مرضی شور شرابہ کرے احتساب کا عمل رکنے والا نہیں, وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی‘ مشیر خزانہ ملکی معیشت کو مزید بہتر بنائیں گے‘ اپوزیشن ایوان میں جتنا مرضی شور شرابہ کرے احتساب کا عمل رکنے والا نہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں تحریک انصاف …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی‘ مشیر خزانہ ملکی معیشت کو مزید بہتر بنائیں گے‘ اپوزیشن ایوان میں جتنا مرضی شور شرابہ کرے احتساب کا عمل رکنے والا نہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا اور حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، حکومت اپنے پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، وزراءکی تبدیلی پر اپوزیشن سیاست نہ کرے، خود پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کتنے وزراءتبدیل کئے، ہم پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں جن کے بے نامی اکاﺅنٹ سامنے آرہے ہیں اور بے نامی جائیدادیں سامنے آرہی ہیں، اپوزیشن جتنا مرضی شور کرے احتساب کا عمل رکنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن ڈیسک بجا رہی ہے اور ایوان میں عجیب و غریب آوازیں نکال رہی ہے۔ حکومت کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں۔ ملک و قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ضرور قومی خزانہ میں واپس لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply