حکومت برآمدی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کررہی ہے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی امریکی وزیر تجارت ولبر راس سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں برآمدی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کررہی ہے، کاروبار کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی بارے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں برآمدی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کررہی ہے، کاروبار کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی بارے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو امریکی وزیر تجارت ولبر راس سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت ملک میں برآمدی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کررہی ہے، کاروبار کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہی ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی بڑی تعداد امریکا سے حاصل جی ایس پی سہولت سے مستفید نہیں، ٹیکسٹائل سمیت ان مصنوعات کو بھی ترجیحی تجارتی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی مصنوعات تیار کرکے دیگر منڈیوں کو برآمد کرسکتی ہیں، پاکستان امریکی کمپنیوں کے تجربے کی منتقلی سے استفادہ کرسکتا ہے۔امریکی وزیر تجارت نے کہا کہ متعدد امریکن کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہاں ہیں اور یہاں تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکا کے ساتھ مل کر دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔