حکومت تعلیمی اداروں کے یکساں سلیبس اور وسائل کی فراہمی پر کام کر رہی ہے ، زلفی بخاری

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں کے یکساں سلیبس اور وسائل کی فراہمی پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ ٹو میں گولڈن جوبلی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں کے یکساں سلیبس اور وسائل کی فراہمی پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ ٹو میں گولڈن جوبلی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کالج کی گولڈ جوبلی تقریب میں مدعو کرنے پر کالج انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ گورنمنٹ ماڈل کالجز سے تعلیم پانے والے ملک کے نامور لوگ بنیں ، حکومت تعلیمی اداروں کے یکساں سلیبس اور وسائل کی فراہمی کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تین سال بعد اسی کالج میں واپس آ کر تعلیمی کارکردگی کے بارے میں دریافت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ طلباءناکامیوں سے نہ گھبرایا کریں بلکہ محنت جاری رکھیں کیونکہ محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ زلفی بخاری نے ایچ ایٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے آڈیٹوریم کی بقیہ تعمیر کی ذاتی طور پر ذمہ داری لینے کا بھی اعلان کیا۔