حکومت تعمیرو ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر کا م کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ طلال چوہدری

فیصل آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیرعلیٰ پنجاب مریم نواز تعمیرو ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہم کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر کا م کرنے کو ترجیح دیتے ہیں حلقہ میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں، عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جارہے …

فیصل آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیرعلیٰ پنجاب مریم نواز تعمیرو ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہم کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر کا م کرنے کو ترجیح دیتے ہیں حلقہ میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں، عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع فیصل آباد کے سینئرنائب صدر آفتاب اکبر چوہدری کی سربراہی میں چوہدری محمد سعید ملک،عبدالباسط اعوان، محمد صفدر بھٹی،ملک فاروق اعوان اور میاں محمد عظیم کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر ایک ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر وفد نے سینٹرمحمد طلال چوہدری اور رکن قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری کی خصوصی گزارش پر وزیرعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سیورج و شہر کی پانچ ارب روپے کی خصوصی گرانٹ اڈا اواگت گرلز ڈگری کالج کے قیام کی منظوری،ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کی منظوری،ٹی ایچ کیو کی اپ گریڈیشن میونسپل،کمیٹی جڑانوالہ کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے، منڈی بچیانا میں میونسپل کمیٹی کا قیام کالجوں اور سکولوں کو کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ، حلقہ کی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے اربوں روپے کی خصوصی گرانٹ جڑانوالہ تا فیصل آباد الیکٹرک بسوں کی منظوری،گرلز کالج جڑانوالہ کے لیے مزید دو بسوں کی منظوری،پوسٹ گریجویٹ کالج میں خصوصی یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری مختلف دیہاتوں میں بجلی و گیس کے منصوبہ جات کی منظوری ، شہر بھر کے چوکوں،

پارکوں کی تزین وآرائش سمیت دیگر ترقیاتی کاموں پر اپنی طرف سے پارٹی کارکنان کی طرف سے اور اہل جڑانوالہ کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔آفتاب اکبر چوہدری نے وفاقی وزیر مملکت کو جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ و مزید علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا ہے جس پر وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 

مزید خبریں