اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور گندم کی پیداوار میں اضافے کے لئے ایک جامع زراعت پالیسی تیار کررہی ہے، حکومت کسانوں کو بیجوں پر سبسڈی فراہم کرکے زراعت کے شعبے کو ترجیح دے رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی …
حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ریلیف دینے اور ایک جامع زراعت پالیسی کی تیاری کررہی ہے، اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور گندم کی پیداوار میں اضافے کے لئے ایک جامع زراعت پالیسی تیار کررہی ہے، حکومت کسانوں کو بیجوں پر سبسڈی فراہم کرکے زراعت کے شعبے کو ترجیح دے رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے اراضی سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسانوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور حکومت زراعت کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔








