حکومت سیاحتی شعبہ کی بہتری کے لیے پر عزم ہے،معاون خصوصی ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے چیئرمین ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت سیاحتی شعبہ کی بہتری کے لیے پر عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹاسلام آباد میں ”پاکستان میں سیاحت اور مہمان نوازی سیکٹر کے لیے گائیڈ لائنز اورکم سے کم معیارات“کے اجراءکی تقریب سے بطور …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے چیئرمین ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت سیاحتی شعبہ کی بہتری کے لیے پر عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹاسلام آباد میں ”پاکستان میں سیاحت اور مہمان نوازی سیکٹر کے لیے گائیڈ لائنز اورکم سے کم معیارات“کے اجراءکی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔زلفی بخاری نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ میں اس وقت تک بہتری نہیں لائی جاسکتی جب تک کوالٹی کے معیار کو بہتر نہیں کیا جاتا۔وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاحتی شعبہ میں بہتری کے لیے تمام پراسس کو خود لیڈ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شعبہ مہمان نوازی کو ہرگز نظر انداز نہیں کر سکتا۔زلفی بخاری نے سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سیاحت جیسے اہم شعبہ پر ریسرچ کے حوالے سے ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔