ٹیکسلا ۔ 19مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز اورچیئرمین پی ٹی ڈی سی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی سیاحت پر توجہ دے رہی ہے،ہمیں مذہبی رواداری کو تقویت دینی پڑے گی،بدھ کمیونٹی کے معتبر مقامات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرما راجیکا سٹوپا ٹیکسیلا کے دورہ پر گوتم بدھ کے جنم دن کے موقع پر تقریب …
حکومت سیاحت پر توجہ دے رہی ہے،ہمیں مذھبی رواداری کو تقویت دینی پڑے گی،بدھ کمیونٹی کے معتبر مقامات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، زلفی بخاری

مزید خبریں
ٹیکسلا ۔ 19مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز اورچیئرمین پی ٹی ڈی سی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی سیاحت پر توجہ دے رہی ہے،ہمیں مذہبی رواداری کو تقویت دینی پڑے گی،بدھ کمیونٹی کے معتبر مقامات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرما راجیکا سٹوپا ٹیکسیلا کے دورہ پر گوتم بدھ کے جنم دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے سٹوپا مین بدھ رہنما سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پرگوتم بدھ کے جنم دن پر زلفی بخاری نے بدھ کمیونٹی کو مبارکباد بھی دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مذہبی رواداری کو تقویت دینی پڑے گی،وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مذہبی سیاحت پر توجہ دے رہی ہے،اس سے پہلے سیاحت کو اس طریقے سے نہیں دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ بدھ کمیونٹی کے معتبر مقامات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،بدھ مذہب کے ماہرین سے اس سلسلے میں مدد لیں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مذہبی مقامات پر کام کرکے مذہبی سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں۔








