حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے اقدامات کررہی ہے، مخیرافراد کو بھی آگے آنا ہوگا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے اقدامات کررہی ہے تاہم مخیرافراد کو بھی سیلاب زدگان کی امدادکیلئے آگے آنا ہوگا۔پیرکواپنے ٹویٹس میں وزیرخزانہ نے بتایا کہ لاہورچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے بزنس لیڈرز سے ملاقات کے دوران انہیں دوویڈیوزدکھائی گئیں جس میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ہونے والی تباہی اورنقصان کااندازہ کیاجاسکتاہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ انہوں نے …

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے اقدامات کررہی ہے تاہم مخیرافراد کو بھی سیلاب زدگان کی امدادکیلئے آگے آنا ہوگا۔پیرکواپنے ٹویٹس میں وزیرخزانہ نے بتایا کہ لاہورچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے بزنس لیڈرز سے ملاقات کے دوران انہیں دوویڈیوزدکھائی گئیں جس میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ہونے والی تباہی اورنقصان کااندازہ کیاجاسکتاہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ انہوں نے بزنس لیڈروں کوبتایا کہ ہم اس لئے صاحب ثروت ہیں کیونکہ جن گھرانوں میں ہم نے آنکھ کھولی ہے وہ صاحب ثروت تھے، یہ بات کہتے ہوئے میں اپنے جذبات پرقابونہ رکھ سکا ، میں نے انہیں بتایا کہ ہم بھی سیلاب زدگان میں سے ہو سکتے تھے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت اپنے وسائل اوراستعدادکے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اورمعاونت کررہی ہے اوریہ سلسلہ جاری رہے گا تاہم حکومت اکیلے یہ سب نہیں کرسکتی ، متاثرین کی امدادکیلئے صاحب ثروت اورمخیرحضرات کودل کھول کرسیلاب سے متاثرہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی امدادکیلئے وزیراعظم کے فنڈمیں عطیات دینا ہوں گے۔