اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹڈویژن (کیڈ) ایم این مائزہ حمید نے کہا کہ حکومت طلباءکو معیار ی تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کارلا رہی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے مختلف تعلیمی اداروں میں 4لاکھ سے زائد نئے طلبائکو داخلہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا …
حکومت طلباءکو معیار ی تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کارلا رہی ہے‘ مائزہ حمید
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹڈویژن (کیڈ) ایم این مائزہ حمید نے کہا کہ حکومت طلباءکو معیار ی تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کارلا رہی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے مختلف تعلیمی اداروں میں 4لاکھ سے زائد نئے طلبائکو داخلہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیڈرلڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے تحت 12سکولوں میں خواتین طلبہ کے لئے ہاتھ دھونے کی مناسب سہولیات قائم کرکے حفظان صحت کی بہتر اقدامات کئے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وفاقی سکولوں کے تمام طلبا کے پڑھنے کی مہارت کو بڑھانے کے لئے موبائل بس لائبریریز کیڈ کو فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیڈ نے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور موبائل بس لائبریریوں کے ذریعے پڑھنے کی قومی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔









