حکومت عام آدمی کی تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مسائل حل کر رہی ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام آدمی کی تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مسائل حل کر رہی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایوان بالا …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام آدمی کی تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مسائل حل کر رہی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایوان بالا میں ان تمام مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی۔ سینیٹ کے اعلیٰ ترین فورم پر قومی معاملات پر اتفاق رائے کے لیے انہوں نے متعلقہ حلقوں پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی معاملات پر ہمیشہ اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میڈیا پر کبھی کوئی قدغن نہیں لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے کی بات کی ہے۔

مزید خبریں