حکومت عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ کشمیر کے ایشو کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ کشمیر کے ایشو کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود عام آدمی کو ریلیف دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک بہادر قوم ہے اور کشمیریوں نے بھارت کے ہر اوچھے ہھتکنڈے کا جرات سے مقابلہ کیا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری تاشفین صفدر نے کہا کہ اب کشمیر یوں کی جدوجہد کامیاب ہونے کا وقت قریب آچکاہے اور کوئی طاقت ان کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔