حکومت فرنیچر کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرے تو برآمدات کا حجم آئندہ 5سالوں میں 5ارب ڈالرز تک ہوسکتا ہے

لاہور ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین اور نائب صدرمنظورالحق ملک نے کہا ہے کہ مقامی فرنیچر شعبہ کی ملکی معیشت میں بڑی اہمیت ہے اور اگر حکومت پاکستان کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کردہ فرنیچر کی برآمدات بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سرپرستی کرے تو مقامی فرنیچر کی برآمد سے سالانہ اربوں ڈالرز …

لاہور ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین اور نائب صدرمنظورالحق ملک نے کہا ہے کہ مقامی فرنیچر شعبہ کی ملکی معیشت میں بڑی اہمیت ہے اور اگر حکومت پاکستان کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کردہ فرنیچر کی برآمدات بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سرپرستی کرے تو مقامی فرنیچر کی برآمد سے سالانہ اربوں ڈالرز حاصل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوویں انیٹر ٹیرز پاکستان نمائش کے دورہ کے دوران کیا جو کہ ایکسپوسینٹر لاہور میں ہورہی ہے ۔ انہوں نے کراچی ، اسلام آباد اور لاہور میںفرنیچرز بارے انیٹرئیرز پاکستان نامی کامیاب نمائشوں کے انعقاد کو سراہا ۔

Leave a Reply