اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت قصور واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کررہی ہے، مجرم کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ قصور کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے …
حکومت قصور واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کر رہی ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت قصور واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کررہی ہے، مجرم کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ قصور کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے تاہم سب کچھ حکومت پر نہیں ڈالنا چاہیے، معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر پر نظر رکھے، ہم سب کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔








