حکومت لاک ڈا¶ن کی وجہ سے محنت کشوں اور دیہاڑی دار طبقہ کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔یکم مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈا¶ن کے باعث محنت کشوں اور دیہاڑی دار طبقہ کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور انہیں مشکلات سے نمٹنے کے لئے فوری ریلیف دینے کی غرض سے کا احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام شروع کیا ہے، صوبائی حکومتیں محنت کشوں کی بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لئے اپنے …

اسلام آباد ۔یکم مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈا¶ن کے باعث محنت کشوں اور دیہاڑی دار طبقہ کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور انہیں مشکلات سے نمٹنے کے لئے فوری ریلیف دینے کی غرض سے کا احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام شروع کیا ہے، صوبائی حکومتیں محنت کشوں کی بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لئے اپنے کوششیں تیز کریں، محنت کش ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال ہم محنت کشوں کا دن اپنے اس عزم کے اعادہ کے ساتھ منا رہے ہیں کہ محنت کشوں کی عظمت اور بنیادی حقوق کے لئے ان کی تاریخی جدوجہد پر ان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یہ دن نہ صرف محنت کشوں کی جدوجہد کی یاد کا دن ہے بلکہ قومی ترقی اور خوشحالی میں ان کے قابل قدر حصہ کا اعتراف کا دن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پت یقین رکھتے ہیں کہ محنت کش اور ملازم ترقی کے عمل میں شراکت دار ہیںاور ان کا تعاون صنعتی ترقی اور ملک کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ ۔19 کی وجہ سے عالمی معیشت جمود کا شکار ہے اس وبا نے محنت کش طبقہ کو بری طرح متاثر کیا یے۔پاکستان سمیت دنیا میں لاکھوں لوگ اس وبا کی وجہ سے بے روزگار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان لاک ڈا¶ن کی وجہ سے اپنے محنت کشوں اور دیہاڑی داروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے، اس ضمن میں احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام شروع کیا گیا ہے جو انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ موجودہ حکومت کے دور میں محنت کشوں کے حقوق موثرطور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس پر بھی مکمل اعتماد ہے کہ حکومت محنت کشوں کی حالت سدھارنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہبود کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے کہا وہ اس موقع پر محنت کشوں اور ملازمین پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی علامت بنانے کے لئے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔