حکومت مالی سال 2018-19ءکیلئے عوام کو دوستانہ بجٹ پیش کرے گی، سید جاوید علی شاہ

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل سیّد جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مالی سال 2018-19ءکیلئے عوام کو دوستانہ بجٹ پیش کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجٹ 2018-19ءعوامی خواہشات کے مطابق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت کا آخری …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل سیّد جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مالی سال 2018-19ءکیلئے عوام کو دوستانہ بجٹ پیش کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجٹ 2018-19ءعوامی خواہشات کے مطابق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت کا آخری بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اور آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ متوازن اور ترقی پر مبنی بجٹ کے ذریعے ملک ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا۔