حکومت مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، سینیٹر کامران مائیکل

راولپنڈی ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر شماریات سینیٹر کامران مائیکل نے کہاہے کہ حکومت مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتے ہوئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،مسیحی برادری وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں کندھے سے کندھا ملا کر شامل کاررواں ہے ،نادار مسیحی خاندانوں کی مالی معاونت کا عمل مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ …

راولپنڈی ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر شماریات سینیٹر کامران مائیکل نے کہاہے کہ حکومت مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتے ہوئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،مسیحی برادری وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں کندھے سے کندھا ملا کر شامل کاررواں ہے ،نادار مسیحی خاندانوں کی مالی معاونت کا عمل مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی میں نادار مسیحی خاندانوں میں مالی امداد کے چیکوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔