اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات وفاقی وزیر سینیٹر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے کسی شعبہ یا صنعت کی نشوونما میں رکاوٹ بننے والے ٹیکسوں اور ان کو موجودہ شرحوں پر نظرثانی کرنے کےلئے تیار ہے۔ بدھ کو ایف بی آر ہاو¿س میں امریکن بزنس کونسل آف پاکستان کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے ہارون …
حکومت معیشت کے کسی شعبہ یا صنعت کی نشوونما میں رکاوٹ بننے والے ٹیکسوں اور ان کو موجودہ شرحوں پر نظرثانی کرنے کےلئے تیار ہے، سینیٹر ہارون اختر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات وفاقی وزیر سینیٹر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے کسی شعبہ یا صنعت کی نشوونما میں رکاوٹ بننے والے ٹیکسوں اور ان کو موجودہ شرحوں پر نظرثانی کرنے کےلئے تیار ہے۔ بدھ کو ایف بی آر ہاو¿س میں امریکن بزنس کونسل آف پاکستان کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں کی نمو اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مقصد کے حصول میں حائل ٹیکس یا ان کی بلند شرح سے جنم لینے والے مسائل کی اصلاح کےلئے حکومت کاروباری طبقہ کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہے تاکہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ مزید محصولات کا حصول ممکن ہو سکے۔








