حکومت ملکی توانائی کی مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی توانائی کی مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پرعزم ہے، پاکستان جلد توانائی میں خود کفیل ملک بن جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات اظہار جمعرات کو چین کے شہر سوزہاﺅ میں بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی توانائی کی مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پرعزم ہے، پاکستان جلد توانائی میں خود کفیل ملک بن جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات اظہار جمعرات کو چین کے شہر سوزہاﺅ میں بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میںشامل انتہائی اہم ملک ہے۔ شاہراہ قراقرم جو پاکستان اور چین کوآپس میں ملاتی ہے وہ سی پیک کو آگے بڑھانے کا حصہ ہے۔