اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ،ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے اقدامات کر رہی ہے جس سے قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔ پیر کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کے ذریعے مقامی وسائل کو بروئے کار لانا ترقی کی …
حکومت ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلئے شراکت داروں کی مشاورت سے اقدامات کر رہی ہے ، قومی محصولات میں اضافہ ہو گا، مفتاح اسماعیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ،ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے اقدامات کر رہی ہے جس سے قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔ پیر کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کے ذریعے مقامی وسائل کو بروئے کار لانا ترقی کی پائیدار فناسنگ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کیونکہ حکومت غیر ملکی قرضے پر انحصار نہیں کرے گی۔ اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ ملکی معیشت کے استحکام اور نمو کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ٹیکس اصلاحات کے ذریعے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے ٹیکس گزاروں کو سہولت دینا اور پہلے سے موجود مڈل کلاس ٹیکس گزاروں پر بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے، ٹیکس کے نظام کو آسان بنانے جیسے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔








