حکومت ملک کی ترقی کیلئے سائنس کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے،ملک میں بتدریج سائنسی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی ترقی کیلئے سائنس کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے،ملک میں بتدریج سائنسی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عبدالسلام انٹر نیشنل سنٹر برائے تھیو ریٹکل سائنس(آئی سی ٹی پی)کے ڈائریکٹر پروفیسر فرنانڈو رود ریزیکو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو ان …

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی ترقی کیلئے سائنس کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے،ملک میں بتدریج سائنسی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عبدالسلام انٹر نیشنل سنٹر برائے تھیو ریٹکل سائنس(آئی سی ٹی پی)کے ڈائریکٹر پروفیسر فرنانڈو رود ریزیکو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات کی۔پروفیسررود ریزیکو نے حکومتی سطح پر سائنسی ترقی کیلئے مکمل تعاون اور بالخصوص فزکس کے شعبہ میں حکومتی دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی کو آئی سی ٹی پی کے دورے کی بھی دعوت دی جو رانا تنویر حسین نے قبول کی۔دریں اثناءقائداعظم یونیورسٹی کے این سی پی کے نمائندگان نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے چند سفارشات سے متعلق گفتگو کی۔ ملاقات کے اختتام پر وفاقی وزیر نے مہمانوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ جب تک مسلم لیگ ن کی حکومت ہے ہم سائنس کی ترقی کیلئے مسلسل اقدامات کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply