حکومت مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کوہر ممکن طریقے سے پکڑنے کی کوشش کررہی ہے،اسدقیصر

نوشہرہ۔04 نومبر(اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق شہید تمام امت مسلمہ کےلئے مشعل راہ تھے ان کمی کبھی پوری نہیں ہوسکتی ،حکومت ہر ممکن طریقے سے قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے، مولانا سمیع الحق ایک بین الاقومی شہرت کے حامل جید عالم دین تھے، وہ ہمیشہ امن کے داعی رہے، انھوں نے خطے میں امن کی خاطر جو قربانیاں دی ان …

نوشہرہ۔04 نومبر(اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق شہید تمام امت مسلمہ کےلئے مشعل راہ تھے ان کمی کبھی پوری نہیں ہوسکتی ،حکومت ہر ممکن طریقے سے قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے، مولانا سمیع الحق ایک بین الاقومی شہرت کے حامل جید عالم دین تھے، وہ ہمیشہ امن کے داعی رہے، انھوں نے خطے میں امن کی خاطر جو قربانیاں دی ان کی مثال نہیںملتی۔ وہ نوشہرہ اکوڑخٹک ایوان شریعت ہال درالعلوم حقانیہ میں مولاناسمیع الحق شہید کی یاد میں منعقدہ تعزیتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے مشن کو آگے لے کر چلےںگے ، کچھ دنوںپہلے میری مولانا سمیع الحق سے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی مجھے افسو س ہے کہ یہ ملاقات آخری ملاقات ثابت ہوئی، مولانا کو بے دردی سے شہید کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں