حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایڈہاک جج نامزد کر دیا،ترجمان دفتر خارجہ

حکومت نے عالمی عدالت انصاف میںکلبھوشن یادیو کیس میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایڈہاک جج نامزد کر دیا فیصلہ سے عالمی عدالت انصاف کو آگاہ کر دیا گیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)حکومت پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میںکلبھوشن یادیو کیس میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایڈہاک جج نامزد کر دیا۔ تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی …

حکومت نے عالمی عدالت انصاف میںکلبھوشن یادیو کیس میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایڈہاک جج نامزد کر دیا
فیصلہ سے عالمی عدالت انصاف کو آگاہ کر دیا گیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)حکومت پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میںکلبھوشن یادیو کیس میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایڈہاک جج نامزد کر دیا۔ تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فیصلہ سے عالمی عدالت انصاف کو آگاہ کر دیا گیا۔ جسٹس جیلانی 31 جولائی 2004ءسے 11 دسمبر 2013ءتک سپریم کورٹ کے جج اور 11 دسمبر 2013ءسے 5 جولائی 2014ءتک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف کا طریقہ کار ایک فریق کو ایسے حالات میں ایڈہاک جج کو نامزد کرنے کا اختیار دیتا ہے جب متعلقہ قومیت کا کوئی جج وہاں موجود نہ ہو۔ اس وقت عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی قومیت کا کوئی جج نہیں جبکہ بھارت کا جج بھنڈاری عالمی عدالت انصاف میں جج کی حیثیت سے موجود ہیں۔ ایڈہاک جج کے اختیارات بھی دوسرے ججز کے برابر ہوتے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف اب بھارت کو آگاہ کرے گا کہ حکومت پاکستان نے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو یادیو کیس میں اپنا ایڈہاک جج مقرر کیا ہے۔

Leave a Reply