اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) حکومت نے کورونا وائرس کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھنے، معاشی سرگرمیوں کی بلا تعطل روانی اور خصوصاً عام آدمی کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر موجودہ صورتحال میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے …
حکومت نے عام آدمی کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) حکومت نے کورونا وائرس کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھنے، معاشی سرگرمیوں کی بلا تعطل روانی اور خصوصاً عام آدمی کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر موجودہ صورتحال میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اور 8 ارب ڈالر کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ملکی معیشت پر روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھنے اور پیشگی اقدامات تجویز کرنے کے لئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات اور اس کے نتیجے میں ملکی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے وزیراعظم نے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہوئی ہے تاکہ ملکی معیشت کو کورونا وائرس کے منفی اثرات سے ممکنہ حد تک محفوظ رکھا جا سکے۔ معاشی سرگرمیاں بلاتعطل روانی کے ساتھ جاری رہیں اور معاشرے کے کمزور اور کم آمدنی والے طبقات کو بالخصوص روزگار اور آمدنی کا تحفظ فراہم کیا جا سکے۔








