حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایسے منصوبے شروع کئے ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈارکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایسے منصوبے شروع کئے ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، کامیاب جوان پروگرام میں ابھی تک 10 لاکھ لوگوں نے مختلف کاروبار کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 2 لاکھ نئے کاروبار شروع ہونے …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایسے منصوبے شروع کئے ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، کامیاب جوان پروگرام میں ابھی تک 10 لاکھ لوگوں نے مختلف کاروبار کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 2 لاکھ نئے کاروبار شروع ہونے جا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو غریبوں کا احساس ہے اسلئے وہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو سہولیات دینے کیلئے پالیسیاں بنا رہے ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی امور نوجواناں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، موجودہ حکومت نے پہلے فیز میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور اب معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین اور رہنمائوں نے اپنے ادوار میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی اور یہی لوگ حالیہ مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ سابقہ حکومتیں 1300 ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کر گئی تھیں جس سے بجلی اور گیس مہنگی ہوئی، وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت کی جامع پالیسیوں سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہوا ہے، اگلے چند ماہ میں عوام کو ثمرات ملنا شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر 7 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر مزید سبسڈی دینے جا رہے ہیں جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوںکے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ معاون خصوصی امور نوجواناں نے کہا کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار سے زیادہ پناہ گاہ کا کسی کو اندازہ نہیں ہو سکتا، وہ لندن میں پناہ لیکر بیٹھے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار کو واپس آ کر عدالتوں کے سامنے اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے درندوں کو نشانہ عبرت بنانے کی ضرورت ہے اور ایسے لوگوں کو فوری فور پر سزائیں دی جانے چاہییں۔