حکومت نے کورونا ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے، وزارت قومی صحت

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے حکومت نے کورونا ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔ وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس انسداد کورونا کیلئے اقدامات کرے گی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بھی کورونا ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ، سی ای او ڈریپ کورونا سمیت دیگر اعلی حکام بھی …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے حکومت نے کورونا ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔ وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس انسداد کورونا کیلئے اقدامات کرے گی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بھی کورونا ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ، سی ای او ڈریپ کورونا سمیت دیگر اعلی حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ سربراہ این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام کورونا ٹاسک فورس میں شامل ہیں، سربراہ پولیو پروگرام، وی سی ایچ ایس اے کورونا ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کے ارکان کورونا کی روک تھام کیلئے مختلف امور کے زمہ دار ہوںگے۔ ڈاکٹر امجد وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے ذمہ دار ہوںگے جبکہ شہباز گل کورونا بارے آگاہی، میڈیا مینجمنٹ کے ذمہ دار ہوںگے۔ ڈائریکٹر چی ملکی داخلی مقامات پر نقل و حمل کی نگرانی کے ذمہ دار مقرر، صفدر رانا ملک بھر میں کورونا کے اعداد وشمار کے نگران ہوںگے۔ ڈاکٹر اسد حفیظ کورونا بارے ایس او پی، ایڈوائزری، گائیڈ لائنز کے ذمہ دار ہوںگے۔ سربراہ این آئی ایچ کورونا کی تشخیص بارے معاملات کے ذمہ دار ہوںگے۔ سی ای او ڈریپ کورونا وائرس ریگولیشن، ڈی جی ہیلتھ پارٹنرشپ امور کے ذمہ دار ہوںگے۔