حکومت نے 10 روز میں1 ارب 11 کروڑ روپے کا اعزازیہ امام مسجد صاحبان تک پہنچا دیا، سیکرٹری داخلہ پنجاب

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):پنجاب حکومت نے وزیراعلی پنجاب کے آئمہ مساجد اعزازیہ پروگرام کے تحت 10 روز میں1 ارب روپے سے زائد کا اعزازیہ امام مسجد صاحبان تک پہنچا دیا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری داخلہ پنجاب نے آئمہ مساجد اعزازیہ پروگرام کے تحت ایک ارب روپے سے زائد رقم کی تقسیم مکمل ہونے پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک68 ہزار سے زائد آئمہ رجسٹریشن کروا …

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):پنجاب حکومت نے وزیراعلی پنجاب کے آئمہ مساجد اعزازیہ پروگرام کے تحت 10 روز میں1 ارب روپے سے زائد کا اعزازیہ امام مسجد صاحبان تک پہنچا دیا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری داخلہ پنجاب نے آئمہ مساجد اعزازیہ پروگرام کے تحت ایک ارب روپے سے زائد رقم کی تقسیم مکمل ہونے پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک68 ہزار سے زائد آئمہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں جنہیں25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ کی تقسیم کےلئے پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پرایک ارب11 کروڑ روپے اعزازیہ کی مد میں آئمہ مساجد کو ادا کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئمہ مساجد کو جنوری میں بذریعہ پے آرڈر اعزازیہ کی ادائیگی جاری ہے جبکہ فروری سے آئمہ مساجد کو خصوصی اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ اب تک جو امام مسجد صاحبان اعزازیہ پروگرام کے لئے رجسٹریشن نہیں کروا سکے ان کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔